ایشین کپ کوالیفائر،پاک-افغانستان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا
ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ فٹبال اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب میں دوسرا کوالیفائر کا آئندہ میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ امن معاہدہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد
حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اس تاریخی پیش رفت پر مبارکباد دی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے اس معاہدے کو اسرائیل کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی اور ’’قومی و اخلاقی فتح‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فوجی کارروائی اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں کی جانے والی بھرپور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہم ایک اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔‘‘
نیتن یاہو نے امریکی صدر کی قیادت، ان کی شراکت داری اور اسرائیل کے دفاع کے لیے ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنے یرغمالیوں کی آزادی کے لیے صدر ٹرمپ کے غیر متزلزل عزم کے شکر گزار ہیں۔‘‘
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل اور حماس نے امریکا کی مجوزہ غزہ امن تجاویز کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے معاہدے کے اعلان میں کہا کہ اس کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اسرائیلی فوج متفقہ سرحدی لائن تک واپس چلی جائے گی۔
یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔