ویمنز ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے خلاف 2-0 کی فتح حاصل کی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔
نادیہ خان نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو ابتدائی برتری دلائی۔
اس کے بعد سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔
پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے۔
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
قبل ازیں اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث سہہ ملکی T-20 سیریز سے باہر
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستانی بیٹر عبدالصمد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق عبدالصمد پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل سہولت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسن نواز کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔