پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت “دنیا کے لئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ” کے عنوان سے ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔

 

طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں لہٰذا افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ 

سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو اور دیرپا امن کے لیے کام کرے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پانی کی بطور ہتھیار استعمال کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے اس جنگ میں انسانی جانوں اور معاشی نقصانات دونوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قومیت، مذہب، ذات یا عقیدہ نہیں ہے اور یہ خطرہ کسی قانون کا احترام نہیں کرتا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی عالمی کوششوں پر زور دیا۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری دہشت گردی کے پاکستان کی پر زور دیا انہوں نے

پڑھیں:

پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا

پاکستان برطانیہ فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 11 اور 12 اکتوبر کو لندن کے مشہور رچ مکس سنیما میں منعقد ہوگا جس میں 4 فیچر فلمیں اور 2 شارٹ فلمیں پیش کی جائیں گی۔ یہ فیسٹیول پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی پل کا کردار ادا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم نایاب نے 2 بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیے

اس سال کے ایونٹ کی سب سے بڑی پیشکش پاکستان کی پہلی سندھی زبان کی فلم انڈس ایکوز ہوگی جو 28 سال بعد ریلیز کی گئی ہے، رہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دریائے سندھ کے کنارے بسنے والے لوگوں کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ فلم کی طوالت 72 منٹ اور ریٹنگ 8.2 بتائی گئی ہے۔

فیسٹیول کی ایک اور نمایاں پیشکش ظہیر الدین احمد کی کرائم تھرلر فلم چِکڑ ہے جس میں عثمان مختار پولیس افسر سرمد زمان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والے ہولناک جرم کی تفتیش اور اس کے نتیجے میں درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کی ریٹنگ 8.4 اور دورانیہ 168 منٹ ہے۔

سائنس فکشن فلم عمر و ایّار، اے نیو بِگِننگ بھی نمائش کا حصہ ہے جو فارسی رزمیہ داستان حمزہ نامہ سے ماخوذ ہے۔ اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ایک پاکستانی کوانٹم فزسسٹ کی داستان ہے جو ایک اساطیری دنیا میں داخل ہوتا ہے۔ فلم کی ریٹنگ 6.9 اور دورانیہ 135 منٹ ہے۔

اس کے علاوہ مصری نژاد امریکی ڈائریکٹر پیٹر تکلا کی فلم فورٹی ڈیز بھی دکھائی جائے گی۔ یہ فلم براہ راست پاکستان سے متعلق نہیں تاہم اس میں امیگریشن اور امریکن ڈریم کی تلاش جیسے موضوعات شامل ہیں جو پاکستانی ناظرین کے لیے بھی مانوس ہیں۔ فلم کی ریٹنگ 9.3 اور دورانیہ 90 منٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ

2 شارٹ فلمیں بھی اس ایونٹ میں شامل ہیں جن کے بعد فلم سازوں کے ساتھ ورچوئل سیشنز ہوں گے۔ ان میں صبا کریم خان کی ڈبلیو۔آر۔اے۔پی۔ شامل ہے جس میں کراچی کے علاقے گزری سے تعلق رکھنے والے 3 انڈرگراؤنڈ ہِپ ہاپ آرٹسٹس کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

دوسری شارٹ فلم انیسا خان کی کریٹیریا کیا ہے؟ ہے جو ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی کہانی ہے جس کی زندگی جادوئی عینک ملنے کے بعد نیا رخ اختیار کرتی ہے۔

گزشتہ برس کے فیسٹیول میں بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور متعدد پاکستانی فلموں جیسے گنجل، نایاب، لندن نہیں جاؤں گی اور تری میری کہانیاں پیش کی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمد کھوسٹ کی متنازع مگر سراہا جانے والا ڈائریکٹرز کٹ زندگی تماشہ بھی نمائش کے لیے رکھی گئی تھی۔

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی جیوری میں معروف اداکار حمید شیخ، راج راہی، کے ریم، مہناز علوی دیوان اور قیس قریشی شامل ہیں جبکہ نئے اراکین میں شاہروک عمر، ایڈم رچرڈز، عارف ظفر منسوری اور علی شیخ شامل ہوں گے جو ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

یہ فیسٹیول برطانیہ میں رجسٹرڈ چیریٹی پازیٹو ایکشن تھرو کری ایٹوٹی کا منصوبہ ہے جس کی بنیاد اسد خان نے رکھی تھی جبکہ منصور علی، شعیب قریشی اور کامران جاوید اس کے شریک بانی اور ڈائریکٹرز ہیں۔ ایونٹ کو سنیما اسپیشلسٹس، مورِنگا انٹرٹینمنٹ اور اینتھم فلمز کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انڈس ایکوز پاکستان چکڑ ڈبلیو آر اے پی عمر و ایار فلم فیسٹیول فورٹی ڈیز کریٹیریا کیا ہے لندن

متعلقہ مضامین

  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • بلاول بھٹو کا صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
  • پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
  • اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
  • گلوبل صمود فلوٹیلا: بلاول بھٹو زرداری کا گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو حراست میں لیکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے؛ بلاول بھٹو 
  • ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف
  • معاشی استحکام اور ٹیکس اصلاحات کا نفاذ حکومت کی ترجیح ہے: سینیٹر محمد اورنگزیب
  • صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ