کراچی میں 3 روزہ مون سون بارش کے اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش(27جون تا 30جون) کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق 3روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہرکے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر(3انچ )ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ، گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.
اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28، کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج شب سے پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے بھر میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق آج رات سے منگل تک بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی-بجلی گرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے باعث راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ملتان، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم متوقع ہے۔
بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹس جاری کر دیے ہیں۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے اور ہنگامی صورتحال میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پنجاب پی ڈی ایم اے طوفانی بارش