محکمہ موسمیات مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش کے اعداوشمار جاری کردیے

رپورٹ کے مطابق 3 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کراچی نے کہا کہ گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.

8،یونیورسٹی روڈ 39.4،جناح ٹرمینل پر 37ملی میٹر بارش ہوئی، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

3 روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

پڑھیں:

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے.رسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے۔ریلوے اسٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے.کراچی روشنیوں کا شہر ہے جہاں ریلوے کا نظام بوسیدہ بن گیاتھا.کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔مسافروں کی انتظار گاہ،ڈائننگ روم اور دیگر سہولیات و نظام بہت شاندار ہے،حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔ریلوے میں بہتری کیلئے جیسی محنت حنیف عباسی کر رہے ہیں ،مبارکبادکے مستحق ہیں.سندھ میں حنیف عباسی سندھ حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے،جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے.اسلام آباد تہران اور استنبول روٹ کو بنائیں گے تو ہماری معیشت کو چار چاند لگیں گے۔پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے،پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے،فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی درخواست کی ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہت بہتری لائی ہے،سندھ کے عوام کیلئے ٹرانس سروس شروع کرنا چاہتےہیں،وفاق کی مدد درکارہے۔سندھ حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیارہے.سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بن جائے تو ہمارے لیے بڑا سہاراہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے تشریف لائے،بہت مشکور ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہر جگہ رہنمائی کی اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں،راولپنڈی میٹرو اسٹیشن بہت کم عرصے میں مکمل کیا،گزشتہ8ماہ کے دوران ریلوے میں بہت اصلاحات کی گئی ہیں۔کراچی سٹی اسٹیشن پر بھی جلد کام شروع کریں گے،روہڑی ریلوے اسٹیشن کو 150سال بعد اپ گریڈ کرنے جارہےہیں،یہ جو کچھ ہواہے وہ صرف اور صرف 8ماہ میں کیا گیاہے۔سیاست میں میرے استاد وزیراعظم شہبازشریف ہیں،پرانی عمارتوں کی بحالی پر بھی کام کرنے جا رہے ہیں،10مئی کو پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان