پاکستان میں تیل و گیس کا نیا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
حکام کے مطابق یہ نیا ذخیرہ مکوری ڈیپ تھری مقام سے دریافت کیا گیا ہے، جو ٹل بلاک میں واقع ہے۔ یہاں سے روزانہ 2112 بیرل خام تیل نکالا جا رہا ہے، جو ملکی پیداوار میں ایک اہم اضافہ ہے۔
یہ دریافت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب ملک توانائی اور معیشت کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، اور مقامی وسائل سے توانائی حاصل کرنا نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان، ٹنڈوالہیار، خیرپور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سے بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے جا چکے ہیں، جن سے اب باقاعدہ پیداوار بھی جاری ہے۔ یہ ترقی مستقبل میں پاکستان کی توانائی پر درآمدی انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔