مصنوعات سازی میں ڈیٹا کا جلد از جلد تجزیہ کرناضروری ہے، طیب ترین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں اور دنیا بھر میں کاروباری حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ان کا درست بروقت تجزیہ کیئے بغیر کاروبار میں طویل عرصہ جمے رہنا ممکن نہیں ہے۔ یہ بات تھل لمیٹڈ کے سی ای او اور ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئرمین طیب ترین نے جرمن آئی ٹی کمپنی ایس اے پی کے ڈیٹا تجزیاتی نظام رائز وودھ ایس اے پی کے نفاذ کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ طیب ترین کا کہنا تھا کہ آج تھل لمیٹڈ کے لیے ایک اہم دن ہے۔ رائز وودھ ایس اے پی کے گو لائیو ہمارے آئی ٹی نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیم کو اہم معلومات تک بر وقت رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔انھوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ہمیں تیزی سے فیصلے کرنے، حالات کے مطابق فوری ردعمل دینے، اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کو قدر فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ایس اے پی پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم تھل لمیٹڈ کے ایک پائیدار انٹرپرائیز بننے کے اس سفر میں شراکت دار ی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ حکمت عملی انہیں مزیدبہتر، مؤثر، اور دیرپا کاروباری استحکام کی جانب گامزن کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن میں یہ بڑی سرمایہ کاری نہ صرف تھل لمیٹڈ کے لیے ایک حکمتِ عملی پر مبنی اقدام ہے بلکہ اس کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں بھی اہم کردار ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس اے پی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.