کراچی: داماد نے سُسر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں داماد نے اپنے والد، بھائی اور رشتے دار کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے سُسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔
گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سُسر شاہجہان اور رشتہ دار ملزم رحمت کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول غوث الدین عرف عمران کا داماد حمید اور اس کا بھائی رحمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔