علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علمی و ادبی اداروں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے طبقے کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ علمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے یقیناً بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس قومی مشن کیلئے انہیں سینیٹر عرفان صدیقی کی رہنمائی اور معاونت حاصل رہے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ وہ علم و ادب کے فروغ اور معاشرے میں ہم آہنگی اور خیر سگالی کے جذبات پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے اداروں کو اپنی اہمیت اور افادیت تسلیم کرانے کیلئے وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق نئے منصوبوں کا اغاز کرنا ہوگا اور اپنی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنانا ہوگا۔ سینٹر عرفان صدیقی نے دونوں رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ تمام اداروں کے سربراہان کے تقرر کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ ملاقات میں وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری اسد الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی عرفان صدیقی نے انہوں نے
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے تین روزہ سرکاری دورے (17 تا 19 اگست 2025) پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دورہ برطانیہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔
اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے بھی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سینیٹر اسحاق ڈار پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پراجیکٹ اور امی پاس (IMPASS) کے تحت ون ونڈو آپریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔