پی ڈی ایم اے نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کلیم اختر:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ندی نالوں، دریاؤں، نہروں اور برساتی پانی کے مقامات پر نہانے پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا ہ کہنا ہے کہ دریاؤں ،نہروں ،ندی نالوں اوربرساتی نالوں میں نہانےپرمکمل پابندی عائد ہے،انتظامیہ دفعہ144کے نفاذپرعملدرآمدیقینی بنائے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالہ لئی کےاطراف پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر سجاد حسین شاہ کے اہلخانہ کو شہید پیکج ملے گا: بلال اظہر کیانی
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید سجاد حسین شاہ کے بچوں کی دیکھ بھال ریاست کرے گی۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو شہید کے اہل خانہ سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے دوٹوک وژن پر کاربند ہیں۔