صنم بلوچ کی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے، اسکرین پر واپسی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ، جو طویل عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، حال ہی میں ایک تقریب میں نظر آئیں جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
صنم بلوچ، جو ”داستان“، ”دُرِ شہوار“، ”کنکر“ اور ”اکبری اصغری“ جیسے مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، کئی سالوں سے اسکرین سے دور ہیں۔
شادی اور خاندانی زندگی کو وقت دینے کے بعد وہ شوبز سے پیچھے ہٹ گئیں اور اب بہت کم ہی کسی عوامی تقریب میں نظر آتی ہیں۔
مگر حال ہی میں وہ ایک تھیٹر ڈرامے میں شریک ہوئیں، جہاں اُنہیں ہنستے اور خوشی سے شو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو مداحوں کے دل خوش ہو گئے۔
View this post on InstagramA post shared by JawwadMushtaq (@jawwadmushtaqfilms)
صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
کسی نے کہا، ”کتنے عرصے بعد صنم بلوچ کو دیکھا، دل خوش ہو گیا“، تو کسی نے التجا کی، ”صنم، براہِ مہربانی دوبارہ ڈراموں میں آئیں۔“
مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی ویسی ہی خوبصورت اور باوقار نظر آتی ہیں جیسے پہلے تھیں۔ اس ایک جھلک نے اُن کے چاہنے والوں کو اُن کی یاد دلا دی ہے۔
اگرچہ صنم بلوچ کی طرف سےڈراموں میں واپسی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا مگر مداح پرامید ہیں کہ شاید وہ ایک بار پھر اسکرین پر دکھائی دیں گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں پر سخت اسکروٹنی کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صنم بلوچ
پڑھیں:
ونڈ اسکرین تنازع پی آئی اے کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کیلئے سازش بھی ہوسکتی ہے: ترجمان قومی ایئرلائن
---فائل فوٹوقومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔
انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری نہیں وہ ذاتی مفادات کے لیے ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں، غلط بیانیہ بنارہے ہیں اور ترویج دے رہے ہیں کہ وِنڈ اسکرین ٹوٹ گئی، ٹیپ سے لگا دی۔
عبداللّٰہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ وِنڈ اسکرین کی تین ٹیئرز ہوتی ہیں، تین وِنڈ اسکرین اکٹھی ہوتی ہیں، اگر دو وِنڈ اسکرین میں بھی کوئی مسئلہ ہوجائے تو جہاز پرواز کے قابل ہوتا ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ اس ماہ دنیا کی چار ایئرلائن کے طیاروں کی وِنڈ اسکرین کریک ہوئیں، جہاز کی وِنڈ اسکرین اتارنے اور لگانے میں 18 گھنٹے صَرف ہوتے ہیں، اسکرین لگانے کے بعد جہاز کو اسٹیل ٹیپ لگا کر چھوڑا گیا تو اس کی تصویر شیئر کردی گئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ایئرکرافٹ انجینئرز مطالبہ رکھیں تو بات چیت ہوگی، اگر مطالبات فضائی خدشات اور ورکنگ کنڈیشن پر ہیں تو مذاکرات ہونا چاہئیں، اگر مطالبہ ہے کہ نجکاری نہیں ہونے دیں گے تو یہ درست نہیں۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایئرکرافٹ انجینئر کا سال میں دوسری مرتبہ تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ منصفانہ نہیں، تپائلٹ کی تنخواہوں میں اضافہ پائلٹ کی کمی کے باعث کیا گیا۔