data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 14 اگست یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں منانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تقریبات کی تیاری، نگرانی اور فکری و ثقافتی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت ثقافت کی نگرانی میں قائم کردہ اس کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ اور رانا ثناءاللہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ چاروں صوبوں کے نمائندے اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز بھی اس کا حصہ ہوں گے، کمیٹی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن کو بھی مرکزی کردار سونپا گیا ہے جو تقریبات کے لیے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جشنِ آزادی کو نئے جذبے، رنگ اور قومی پیغام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حب الوطنی، اتحاد اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، تقریبات کا دائرہ کار وفاقی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر شہری اس قومی جذبے میں شامل ہو۔

وزارت ثقافت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کو ایک نئے ثقافتی اور فکری رنگ میں ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، حذیفہ رحمٰن کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم قومی تاریخ، جدوجہد آزادی، معرکہ حق اور عصری چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز اور تقریبات کی منصوبہ بندی کرے گی۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کی تقریبات کو مؤثر انداز میں منعقد کرنا ہے بلکہ معرکۂ حق کے عنوان سے پاکستان کے دفاع، نظریاتی سرحدوں اور فلسطین و کشمیر جیسے عالمی مقدمات پر بھی قومی بیانیہ مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ چند روز میں اپنی پہلی اجلاس میں تقریبات کے لیے جامع ٹائم لائن، تھیمز، تقریری مقابلے، ثقافتی میلوں، میڈیا مہمات اور قومی ترانے و نظموں پر مشتمل حکمت عملی طے کرے گی، جب کہ سیکیورٹی، لوکل گورنمنٹ اور میڈیا ریگولیٹری اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سال 14 اگست کو ملک بھر میں “معرکۂ حق” کے عنوان سے بھی خصوصی سرگرمیاں رکھی جا رہی ہیں جن میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، کشمیریوں کی حمایت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کو اجاگر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی تقریبات جائے گا کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے

جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے