سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اپنی تنخواہ کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔
(جاری ہے)
خط میں کہاکہ میرا تنخواہ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ دلچسپی ہے، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے۔ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا، سپیکر نے تنخواہ میں کیا گیا اضافہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سپیکرکی تنخواہ کامعاملہ ،ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی
ترجمان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور تیار کرتی ہے ۔
ترجمان کے مطابق تنخواہ میں اضافے کا اسپیکرآفس یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عمل د خل نہیں ہوتا ہے، تنخواہ میں اضافے کی وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور نے جاری کیا۔