اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا، اکتیس مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف دن رات کوشش کررہے ہیں بے پناہ کامیابی ملی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، چھتیس گھنٹے میں اسی ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا، پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کےلیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیت فارم پر اکٹھی ہوگئیں۔ دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سنی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پی سمیت جہاں بھی ہو اسے قانون کے تحت ختم ہونا چاہیے، پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا تھا اگر تبدیلی نہ آتی تو ڈیفالٹ آجاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ ہوا میں اڑ گیا، 14 ارب ڈالر زرمبادلہ پہنچ گیا ہے۔
جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے، خطرہ تو ہر وقت ہی ہے، الرٹ رہنا ہے، اگر کوئی وار کرے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے، اس لیے تیاری کی حالت میں ہیں، 30 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی مجبوری لگتی ہے، اس طرح کے بیانات سے گھبراتے نہیں، پہلے کامیابی ملی آئندہ بھی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مذاکرات سات 8 ماہ سے چل رہے ہیں، عام ویزوں کا معاملہ بہتر کیا ہے، ان سے درخواست کی ہے کہ بلیو پاسپورٹ کو بھی رسائی دیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل کی دہشت گردی کے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)
پاکستان دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہے،عالمی برادری تعاون کرے،چیئرمین پیپلزپارٹی
دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ،عالمی کانفرنس سے خطاب
چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے۔ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ۔دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کو شکست دینی ہے، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشت گردوں کی کمر توڑی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کیا۔