ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سیئو ل (نیوز ڈیسک)ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوریا میں جاری سکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔
سہیل عدنان کی جیت کا سکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔
گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں نو ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ، گیارہ ۔ نو ، نو۔ گیارہ اور بارہ ۔ دس سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
کراچی:ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان فائنل کل مالدیپ اور چائنیز ٹائی پے کے میچ کی فاتح سے کھیلے گا۔