آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے؛ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے ۔
روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، مسجد میں مسجد نبوی مدینہ منورہ کی طرز پر چھتریاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک نے جو جنگ شروع کی ان کو ہواؤں اور فضاؤں میں شکست ہوئی، عسکری قیادت اور حکومت نے ملکر دشمن کو ناکام بنایا، بھارت کے چھ جہاز اور متعدد ڈرونز کو گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلمان بھائیوں کو سفارتی سطح پر سپورٹ کیا، اسرائیلی بمباری کی مذمت کی۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
انہوں نے کہاکہ جنگ ہم نے جیت لی، ہم پرامن لوگ ہیں، اقتصادی ایجنڈہ کو لیکر آگے بڑھنا چاہتا ہوں، منافع کی شرح میں کمی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی خواہش نہیں کی، وہ مشکل کے ساتھی ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملنے کی خواہش والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل بائیس میں تبدیلی نہ آتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔
سکھر ؛ موبائل سروس بند
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
پاکستان، آذربائیجان کے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آذربائیجان سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے، حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔