data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔

حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزار داتا دربار پر ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دربار کے احاطے میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریوں کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔

خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھرپور جواب دیا اور فضائی حدود میں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے آج پاکستان عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور سلامتی کونسل کی صدارت اس کی واضح مثال ہے۔

ایران سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، جس کا ایران کی عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جنگ اس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی مضبوط اتحادی ہے اور کسی قسم کے عہدوں کی خواہشمند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں مستحکم اکثریت رکھتی ہے اور نواز شریف و عمران خان کی ملاقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں حقائق کے برعکس ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں، نہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے۔

 

 

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ  (پی کے ایل آئی) میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کےمطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔

 تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پتے کی پتھری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا ہوں، میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے لہٰذا چاہنےوالوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا