پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور تارکین وطن کے لیے ایک جامع اور سازگار ماحول کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور مہارتوں کی ترقی اور افرادی قوت کی تیاری میں تعاون میں وسعت کے پاکستانی عزم کو اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن العوار نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان پائیدار بات چیت اور ہم آہنگی کا بھی خیرمقدم کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات کی ترقی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم دو طرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی مثالی میزبانی پر صدر علیوف کو مبارکباد پیش کی اور 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کو دی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مسلسل سفارتی حمایت پر صدر الہام علیوف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ہر مشکل گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خاص طور پر آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور نجی شعبے کے روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں اور مذاکرات سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گہرائی آئی ہے۔ انہوں نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ECO آذربائیجان اقتصادی تعاون تنظیم پاک بھارت کشیدگی صدر الہام علیوف وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف