پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کو نیا دھچکا، اجلاس بلانے کا اختیار ختم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ 26 اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہوگیا ہے۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 اراکین رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105 تھی، مگر 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن کسی بھی قسم کی ریکوزیشن جمع نہیں کرا سکتی، جس سے ایوان میں حکومت پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی بھی متاثر ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ: زور سے جمائی لینے کے دوران خاتون کی گردن ٹوٹ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کی گردن اس وقت متاثر ہوئی جب انہوں نے غیر معمولی زور سے جمائی لی۔ اس واقعے کو عام طور پر “گردن ٹوٹنے” کے طور پر بیان کیا جارہا ہے، تاہم دراصل خاتون کی گردن کے دو مہرے اپنی جگہ سے ہٹ گئے جس کے باعث اعصاب پر دباؤ پڑا۔
ہیلی بلیک نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زور دار جمائی لینے کے دوران ان کے C6 اور C7 مہرے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں شدید تکلیف اور اعصابی دباؤ کی علامات ظاہر ہوئیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ نہایت نادر واقعہ ہے اور عام طور پر جمائی لینے سے ایسا نقصان پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔
ہیلی بلیک کا آپریشن کیا جا چکا ہے جس سے ان کی حالت میں بہتری آئی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ گردن کے علاوہ کچھ دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں اور اعصاب پر دباؤ کی علامات اب بھی برقرار ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ غیرمعمولی ضرور ہے لیکن یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ انسانی جسم میں چھوٹی سی حرکت یا دباؤ بھی بعض اوقات حیران کن اور غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتا ہے۔