data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب لیبر کوڈ کو سہ فریقی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بغیر پیش کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ILO کنونشنز کی واضح خلاف ورزی ہے بلکہ مزدوروں کے حقوق پر ایک کھلا حملہ ہے۔
2024 میں منعقدہ سہ فریقی لیبر کانفرنس، اسلام آباد میں پنجاب اور سندھ حکومتوں نے واضح طور پر وعدہ کیا تھا کہ کوئی بھی لیبر کوڈ بغیر سہ فریقی مشاورت اور مزدور تنظیموں کی رائے کے اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
لیبر کوڈ کو سہ فریقی اجلاسوں میں نہ پیش کرنا مزدوروں کو دانستہ طور پر فیصلہ سازی سے خارج کرنے کے مترادف ہے۔
اس طرح کے یکطرفہ اور آمرانہ اقدامات صنعتی امن کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کا ماحول بھی متاثر ہوگا۔
حکومت کا رویہ واضح کرتا ہے کہ وہ لیبر اصلاحات کے نام پر مزدوروں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، نہ کہ ان میں بہتری لانا۔
یہ عمل نہ صرف مزدور تنظیموں بلکہ خود حکومت کی اپنی تسلیم شدہ شراکت داری پالیسی کی توہین ہے۔
یہ اقدام ILO کے کنونشن 144
(Tripartite Consultation Convention) اور دیگر مزدور حقوق کے عالمی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان مطالبہ کرتی ہے:
-1پنجاب لیبر کوڈ کو فی الفور واپس لیا جائے۔
-2اس پر نئی سہ فریقی مشاورت کا فوراً انعقاد کیا جائے۔
-3مزدوروں، مالکان اور حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے کو یقینی بنایا جائے۔
ILO-4 کنونشنز اور آئین پاکستان کی روح کے مطابق قانون سازی کی جائے۔
-5تمام لیبر تنظیموں کو برابر کی نمائندگی دی جائے۔
شمس الرحمن سواتی نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے یہ مزدور دشمن قانون واپس نہ لیا تو نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان اپنے تمام تر آئینی و جمہوری ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اس کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
انہوں نے تمام مزدور تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن اقدامات کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دنیا اسرائیلی بربریت کیخلاف متحد ہو جائے، بولیویا

غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بولیویا کے صدر نے قابض اسرائیلی رژیم کی بربریت کیخلاف پوری دنیا کے متحد ہو جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ بولیویا کے صدر لوئس البرٹو آرس کاتاکورا نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں لوئس البرٹو آرس کاتاکورا کا کہنا تھا کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف حالیہ گھنٹوں میں انجام پانے والے وحشیانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ تشدد کا یہ عمل، نیتن یاہو کے حکم سے انجام دیا گیا ہے کہ جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی وقار کی بھی توہین ہے۔

المیادین کے مطابق بولیویا کے صدر نے تاکید کی کہ ہم محاصرے، بھوک، قبضے اور نسل کشی کا شکار لوگوں کے خلاف، دنیا بھر کی آنکھوں کے سامنے انجام پانے والی سفاک نیتن یاہو کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بولیویا کے صدر نے تاکید کی کہ ہم عالمی برادری، کثیرالجہتی تنظیموں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اسرائیل کی اس نئی بربریت کی مذمت کریں اور اس کے خلاف متحد ہو جائیں۔ بولیویا کے صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جرائم پر خاموشی، ان جرائم میں شراکت ہے لہذا، آج، انسانیت کو، کسی بھی زمانے سے بڑھ کر، انصاف اور زندگی کے ساتھ آ کھڑا ہونا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران، روس اور آذربائیجان علاقائی تعاون پر اجلاس منعقد کرینگے
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • پریس کلب پر پولیس کا دھاوا قابلِ مذمت ہے، صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،مولانا فضل الرحمٰن
  • صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،وزیراعظم
  • اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر دھاوا: صحافی تنظیموں نے واقعہ دہشتگردی قرار دیدیا
  • صحافتی تنظیموں کی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت
  • پاکستان کی امدادی بحری بیڑے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر حملے کی مذمت، فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • صمود فلوٹیلا پر حملے کی مذمت،  پاکستان فلسطین کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • پاکستان کا صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، غزہ کیلیے امداد روکنے کی مذمت
  • دنیا اسرائیلی بربریت کیخلاف متحد ہو جائے، بولیویا