مخصوص نشستیں نہ ملنے کے ذمے دارفردوس شمیم اور شبلی فراز ہیں ‘ شیرافضل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )سیاسی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ ملنے کے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ شیرانی صاحب کی جماعت کے نشان پرالیکشن میں جائیں گے، دولوگوں نے سب کو بائی پاس کرکے شیرانی صاحب کے معاہدے کورد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی، شبلی فرازنیاس سارے عمل کو ہائی جیک کیا، تحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ ملنیکے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں، سپریم کورٹ نیاپنیفیصلیمیں سنی اتحاد کونسل کیوجود کوتسلیم نہیں کیا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا راستہ ہموارہوگا، موجودہ قیادت انقلاب نہیں لاسکتی، موجودہ قیادت کبوتروں کواڑا سکتی ہے، اگرتحریک انصاف کی احتجاج کی قیادت مجھیمل جاتی تو لوگوں کو باہر نکال لیتا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کیلییکوئی راستہ نہیں چھوڑا جارہا، موجودہ قیادت کی بزدلی نے پارٹی کا بیڑہ غرق کیا، پی ٹی آئی اتنا کھو چکی ہیکہ خیبرپختونخوا حکومت کو کھونا اب اہم نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کوپی ٹی آئی کی طرف سیکوئی خطرہ نہیں ہے، خدشہ ہے کہ فیصلے کے بعد 18 ویں ترمیم رول بیک ہوسکتی ہے، علیمہ خان قیادت کے ساتھ غلط کریں گی توان کیساتھ عوام کیسینکلیگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔