محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جہلم (صباح نیوز) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اتوار کو جہلم شہر اور مضافات میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال، محرم کے دوران عوام، عزاداران اور محرم کے جلوسوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ڈی پی او طارق سندھو، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹیز، ایکس ای این بلڈنگز، ہائی ویز، آئی ای سی ایس او، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن، پی ٹی سی ایل اور محرم کے دوران فرائض انجام دینے والے دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ بلال اظہر نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا ؑکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہدایت دی کہ محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلوسوں کیلیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے عزاداروں کیلیے راستوں کی صفائی، بجلی کی تاروں کو ہٹانے، گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے اور راستوں پر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم کے دوران بلال اظہر
پڑھیں:
پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، حماد اظہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، جس کے باعث وہ پاکستانی حکومت کو سہارا دے رہے ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اس نئے سفارتی اثر و رسوخ کو اندرونِ ملک مقبول قیادت پر کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر رہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکا میں ٹرمپ کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی تعریف بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز جیسے عالمی جریدوں نے بھی کی ہے۔ صدر ٹرمپ بھی پاکستان کی کئی مواقع پر تعریف کرچکے ہیں جبکہ کل ہی امریکہ نے پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے ۔
تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
مزید :