محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سےمنع کر دیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرِ ثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم
پڑھیں:
امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔