اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی سخت سزاؤں کا شکنجہ تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو کرپٹ عناصر سے بچانے کیلیے کوشاں ہے، اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں،کچھ عرصے قبل تمام ممبر بورڈز سے کہا گیا تھا کہ وہ گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنائیں، تنازعات کی صورت میں مقامی قوانین کے تحت فیصلہ ہوگا۔

 حال ہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں شرکاء کو لیگل ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نے نئے قوائد پر بریفنگ دی تھی۔

انہیں بتایا گیا تھا کہ آئی سی سی کی ہدایت پر گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنایا جائے گا، جس کے لیے پروسیجرل ردوبدل کی اجازت درکار ہے، ارکان نے اس کی منظوری دے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت قوانین لاگو ہوں گے، کرپشن پر سخت سزائیں دی جائیں گی، پابندی کے ساتھ جرمانے بھی عائد ہوں گے، البتہ کھلاڑیوں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

اگر کسی نے مشکوک رابطے کی ملکی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع نہیں دی تو وہ بھی قصوروار قرار پائے گا، مشکوک شخص سے کوئی تحفہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سزائیں جرم کی نوعیت، ارادے، سابقہ ریکارڈ اور تعاون کو مدنظر رکھ کر دی جائیں گی۔ پہلی بار جرم کرنے والوں نے اگر تحقیقات میں تعاون کیا تو کم سزا ملے گی، ایک سے زائد بار غلطی دہرانے والوں پر کھیل کے دروازے تاحیات بھی بند کیے جا سکیں گے۔

اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت  میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کی سزا ہے، کرکٹ پر شرط لگانے پر کیس کی نوعیت دیکھتے ہوئے ایک سے پانچ سال کی سزا دی جا سکے گی۔

ٹیم کی اندرونی معلومات بتانے والا بھی ایک سے پانچ سال پابندی کی زد میں آئے گا۔ کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال کی پابندی عائد ہوگی۔

 تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا تعاون سے انکار پر دو سے پانچ برس کی پابندی لگے گی۔

اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں عدم شرکت کرنے والا کھلاڑی جب تک ایسا نہ کر لے پابندی کا شکار رہے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کرپشن کیخلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ماضی کی طرح اب بھی کھیل کی شہرت کو داغدار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل تمام میں آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین کی مکمل پاسداری ہوگی، کھلاڑیوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈومیسٹک کرکٹ پانچ سال سے پانچ

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف