صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں منتخب ہونے کی اصل وجہ بتادی۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ورلڈ کلچر فیسیٹول اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد فنکار پرفارمنس دیں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کمشز کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے، آنے والے مہمان پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔کراچی میں ہونے والا یہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ پاکستانیوں کو دنیا بھر کی ثقافتوں سے روشناس کروانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں تھیٹر پرفارمنس، پینٹنگز، موسیقی اور ڈانس پرفارمنس سمیت رنگا رنگ پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے۔