چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک ان اسٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا آپ پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ہیں، کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے، ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد، سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبشر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم شامل تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سکردو، نون لیگ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا

وفد نے بلتستان ریجن میں التوا کے شکار منصوبوں کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا۔ وفد نے آر ایچ کیو ہسپتال میں سالانہ بجٹ اور فنڈز کی کمی کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آر کیو ہسپتال کے سالانہ بجٹ میں سو فیصد اضافہ اوردیگر فنڈز میں فوری اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون بلتستان کے عہدیداروں کے وفد کی چیف سیکٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نون لیگ کے وفد نے چیف سیکٹری کو ضلع سکردو سمیت بلتستان ریجن میں درپیش سنگین اور فوری حل طلب عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ مُلاقات میں مسلم لیگ نون کے وفد نے بلتستان یونیورسٹی روڈ کی میٹلنگ کو فوری رواں سال کی اے ڈی پی میں شامل کر کے فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے سکردو شہر میں ڈرین کی فوری تعمیر کے ساتھ سیوریج سسٹم کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ وفد نے بلتستان ریجن میں التوا کے شکار منصوبوں کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا۔ وفد نے آر ایچ کیو ہسپتال میں سالانہ بجٹ اور فنڈز کی کمی کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آر کیو ہسپتال کے سالانہ بجٹ میں سو فیصد اضافہ اوردیگر فنڈز میں فوری اضافہ کیا جائے۔

مسلم لیگ نون کے وفد نے بلتستان ریجن کے مختلف پروجیکٹس کے پی سی ون ريوائز میں بلتستان ریجن کو نظرانداز کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلتستان ریجن کے ریوائز پی سی ون فوری منظور کیا جائے اور بلتستان ریجن کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کو بند کیا جائے۔ مُلاقات میں مسلم لیگ نون کے وفد نے بلتستان ریجن کے ٹھیکیداروں کے بقایا واجبات فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے حلقہ دو سکردو میں زیر تعمیر گرلز کالج کے لینڈ ڈونرز کے معاوضوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ لیگی وفد نے سکردو سمیت بلتستان بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فوری شروع کرنے اور سکردو شہر میں فوری کھیلوں کے گراؤنڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکٹری نے نون لیگ کے وفد کے تمام مثبت مطالبات کو سراہتے ہوئے بلتستان یونیورسٹی تک پختہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو نئے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا وعدہ کیا اور آر ایچ کیو  ہسپتال کے سالانہ بجٹ میں اضافے سمیت تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • نیٹ ورک مسائل سے کاروبار کے تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو خطرہ: کاسپرسکی
  • انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 
  • سکردو، نون لیگ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر