data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا جرثومہ موجود ہے جو نہایت معمولی سا دکھائی دیتا ہے، مگر انسانی دماغ کو تباہ کر دیتا ہے؟

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں ایک خوردبینی جاندار کی جس کا سائنسی نام Naegleria fowleri ہے۔ یہ ایک ایسا امیبا ہے جو گرم پانی میں پروان چڑھتا ہے اور انسانی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ چھوٹا سا مگر ہلاکت خیز امیبا عموماً قدرتی گرم پانی کے ذخائر جیسے جھیلوں، تالابوں، ندیوں اور گرم چشموں میں پایا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ ناقص صفائی والے واٹر ٹینک، نلکے یا نہانے کے حوض بھی اس کے مسکن ہو سکتے ہیں۔ چونکہ یہ فری لیونگ امیبا ہے، اسے کسی میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ خود سے ہی ماحول میں موجود ہوتا ہے اور حملہ آور ہو سکتا ہے۔

اس امیبا کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ انسانی ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب کوئی شخص بغیر ناک بند کیے تیراکی کرتا ہے یا کسی آلودہ پانی میں نہاتا ہے۔ ناک کی جھلیوں سے گزرتے ہوئے یہ براہ راست دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور وہاں موجود ٹشوز کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔

اس جان لیوا کیفیت کو طبی زبان میں Primary Amebic Meningoencephalitis) PAM) کہا جاتا ہے، جو دماغ کی سوزش کا باعث بنتی ہے۔

اس بیماری کی علامات کسی عام نزلہ زکام کی طرح شروع ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر افراد اور یہاں تک کہ ڈاکٹرز بھی ابتدائی طور پر اسے پہچان نہیں پاتے۔ علامات میں شدید سر درد، تیز بخار، متلی، الٹی، ناک کا بہنا یا بند ہونا، گردن کی اکڑن، ذہنی الجھن، جھٹکے (seizures) اور آخر میں بے ہوشی شامل ہیں۔

افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ یہ بیماری اتنی تیزی سے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے کہ اکثر مریض صرف 5 سے 7 دن کے اندر ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق اس مہلک امیبا سے متاثر ہونے والے مریضوں میں زندہ بچنے والوں کی شرح محض 3 فیصد ہے۔ اب تک رپورٹ ہونے والے سیکڑوں کیسز میں صرف چند افراد ہی مکمل صحت یاب ہو سکے ہیں۔ یہ بات اس جرثومے کی شدت اور خطرناک نوعیت کو واضح کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا کوئی خاص اور یقینی علاج موجود نہیں، یہی وجہ ہے کہ احتیاط ہی سب سے مؤثر دفاعی حکمت عملی ہے۔ پانی میں تیرنے یا نہانے کے دوران ناک میں پانی جانے سے روکنا، صاف ستھرے واٹر سورس استعمال کرنا اور غیر محفوظ تالابوں یا گرم چشموں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

پاکستان سمیت کئی ممالک میں حالیہ برسوں میں ایسے کیسز سامنے آ چکے ہیں جہاں گرمیوں کے دوران امیبا کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کی صفائی کا انتظام ناقص ہے۔ ماہرین صحت بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی تاکہ اس غیر مرئی دشمن سے محفوظ رہا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی میں جاتا ہے

پڑھیں:

بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہارٹ اٹیک سے چل بسا

بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔

افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔

یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

گرنے کے بعد ساتھی اور حریف ٹیم کے کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے اور اسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، حتیٰ کہ CPR (دل کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش) بھی کی جاتی ہے لیکن ہرجیت سنگھ کو ہوش میں نہ لایا جا سکا، ڈاکٹروں نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 2024ء میں پونے میں بھی پیش آیا تھا، جہاں 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل جو گراورے اسٹیڈیم میں ایک مقامی میچ کھیل رہے تھے، دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے زمین پر گر پڑے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق اب نوجوان کھلاڑیوں میں دل کے دورے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گرمی، جسمانی دباؤ، پانی کی کمی اور اندرونی طبی مسائل جیسے کہ دل کی پوشیدہ بیماریاں اس کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • فاف ڈوپلیسی کا بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے والا کارنامہ، شاداب خان سرجری کے قریب
  • نیدرلینڈز میں ضمیر جھنجھوڑ دینے والا احتجاج، ہر ایک شہید فلسطینی بچے کے خوابوں کا کفن
  • پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے اور ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہو جاتا ہے، وزیر صحت
  • مہوش حیات کیسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہارٹ اٹیک سے چل بسا
  • تیز بارشوں کا امکان ختم ‘اگلے دو روز مطلع آبر آلود رہے گا
  • سکھر: سیپکو میں بے لگام کرپشن جان لیوا ثابت ہونے لگی
  • بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
  • ایس ایس پی حیدرآباد کا امامیہ ٹرسٹ ودیگر علاقوں کا اچانک دورہ