لرننگ ڈرائیونگ لائسنس وین آج نشتر پارک پر موجود ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے موبائل وین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر 2 موبائل وینیں شہریوں کو دہلیز پر سہولت فراہم کریں گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 2 اکتوبر کو موبائل وین 1 نے پبلک اینڈ کمیٹی بریٹا لائنز میں 115 لرنر لائسنس جاری کیے جبکہ موبائل وین 2 نے آل لیاقت آباد ویلفیئر میں 204 لرنر لائسنس جاری کیے۔ آج 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو موبائل وین 1 جعفریہ الائنس نشتر پارک جبکہ موبائل وین 2 پاکستان نوجوان فاؤنڈیشن میں موجود ہوگی تاکہ شہری باآسانی لرنر لائسنس حاصل کر سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق لرنر موٹر سائیکل لائسنس کی سرکاری فیس 215 روپے اور کار و موٹر سائیکل لائسنس کی مجموعی فیس 315 روپے مقرر ہے۔ اضافی رقم طلب کرنے پر شہری آئی جی سندھ کے شکایتی نمبر 1715 پر اطلاع دیں یا ڈرائیونگ لائسنس کے واٹس ایپ نمبر 03700906774 پر پیغام ارسال کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل وین
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دفاتر میں روایتی سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے بیان میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
ترجمان چیف سیکرٹری آفس نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔