وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے معافی مانگتا ہو۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھیجا ہے، پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد

اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔

افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیشنل پریس کلب کیا گیا

پڑھیں:

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق طلال چوہدری نے فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 کا دورہ کیا اور وہاں میڈیا سے گفتگو بھی کی، جو مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی۔ مانیٹرنگ آفیسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حلقے میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے، اور انتخابی قواعد کے مطابق کسی سرکاری عہدیدار کو مہم کے دوران حلقے کا دورہ کرنے یا میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

اسی بنیاد پر انہیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ طلال چوہدری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ معاملے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
  • پاکستانانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
  • ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • ملکی استحکام کیلئے ایک اور ترمیم لائی جا سکتی ہے، طلال چوہدری
  • میڈیا کا کام حکومت سے سوال کرنا ہے نہ کہ اسکی تشہیر، ملکارجن کھڑگے
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں ہوگا:طلال چوہدری