اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ! صحافیوں پر تشدد، کیمرے توڑ دیئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نیشنل پریس کلب میں داخل ہو گئے۔ اس دوران پولیس نے کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود صحافیوں اور عملے کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر، افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پریس کلب کے کسی ذمہ دار سے پیشگی کوئی رابطہ نہیں کیا، اور نہ ہی اجازت لی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صحافیوں کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی۔افضل بٹ نے پولیس کی اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔پولیس کی جانب سے زبردستی نیشنل پریس کلب کے اندر گھسنے، ملازمین پر تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے پر صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ پڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا تھا جو کامیاب ہوا تھا، ملزمان نے ڈھوک پراچہ میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔
2 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔