دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے، 10:30 پر ہی شدید سیلاب کا انتباہ جاری کردیا تھا، اس حوالے سے ڈی سی، پی ڈی ایم اے، اے ڈی سی ریلیف اور دیگر اداروں کو کئی بار الرٹ بھیجے۔

پانی کا بہاؤ تیز تھا، 45 منٹ میں جو ممکن تھا وہ کیا: سانحہ سوات پر سابق ریسکیو افسر کا بیان ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی، خوازہ خیلہ میں سیاح معمول کے بہاؤ میں دریا کے بیچ داخل ہوئے اورپھنس گئے، واقعہ شدید بارش کے باعث اچانک پانی کا بہاؤ بڑھنے سے پیش آیا، 2022 کے بعد دریا کے بہاؤ میں مٹی بھر جانے سے سیاح ندی کے اندرتک جارہے ہیں۔

رپورٹ میں ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے، سیاحتی علاقوں میں داخلہ محدود کرنے، ہوٹل مالکان کو پابند بنانے اور مدین اور کالام میں اضافی ٹیلی میٹری گیجز لگانے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں مقامی انتظامیہ کو سیاحوں کو محفوظ مقام تک محدود رکھنے کے لیے پالیسی بنانے کی تجویز بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید امریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پانی کا بہاؤ

پڑھیں:

کراچی میں بارش کے جمع پانی سے ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی کی شاہراہوں اور گلیوں میں بارش کے بعد جمع پانی نے ڈینگی کا خدشہ پیدا کردیا، محکمہ صحت سندھ نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں دور وز کی بارش کے بعد سڑکوں پر جابجا جمع پانی نے ڈینگی کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،گارڈن، لسبیلہ، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور رنچھوڑ لائن سمیت متعدد علاقوں کی شاہراہوں اور گھروں کے اطراف بارش کا جمع پانی اب بیماریوں کو دعوت دینے لگا ہے۔

واضح رہے کہ 60 فیصد نمی اور 26 سے 29 ڈگری درجہ حرارت میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز، میئرز ، ڈسٹرکٹ چیئرمینز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو جاری مراسلے میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محفوظ کچرا تلفی اور صفائی کو ترجیح دی جائے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد جمع پانی اور کچرے میں مچھر افزائش پاتے ہیں، پرانے ٹائروں، گملوں اور کھلے کنٹینرز کو بھی ہٹایا جائے اور رہائشی، تجارتی علاقوں، پارکس اور نرسریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں سے تعاون اور کوآرڈینیشن کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صفائی کے اقدامات میں تاخیر ڈینگی کے خطرے کو بڑھاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات واقعے پر سیاست نہیں، سچائی سے جائزہ لیا جائے، وزیراعظم
  • سوات میں سیاح کیسے ڈوبے؟ انکوائری کمیٹی کے سوال پر ایگزیکٹیو انجنیئر محکمہ آبپاشی کا بیان ریکارڈ
  • سانحہ دریائے سوات: ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی نے کمیٹی کو بیان اور شواہد دے دیے
  • سیاح پانی میں کیسے پھنسے؟ پانی کابہاؤ کتنا، الرٹ کب جاری ہوا؟ سانحہ سوات سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری
  • بارشوں سے ڈیموں میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، واسا کی جانب سے الرٹ جاری
  • سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشی
  • سوات واقعے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر ادارے ریڈ الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے
  • کراچی میں بارش کے جمع پانی سے ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری
  • ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا