نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص نیند انسانی دماغ کو تیزی سے عمر رسیدہ کر سکتی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں سوزش (inflammation) میں اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہ حیرت انگیز غذائیں جو نیند کو بہتر بناتی ہیں!
میڈیا رپورٹس کے مطابق جریدہ eBioMedicine میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران ماہرین نے برطانیہ کے 27 ہزار سے زائد درمیانی عمر اور بزرگ افراد کے دماغی اسکینز کا جائزہ لیا۔
شرکا نے اپنی نیند کے معیار سے متعلق معلومات فراہم کیں جبکہ خون کے نمونوں سے جسم میں سوزش کی سطح کو پرکھا گیا۔
ماہرین نے بتایا کہ جن افراد کی نیند خراب تھی ان کے دماغ اوسطاً اپنی اصل عمر سے ایک سال زیادہ پرانے دکھائی دیے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایبیگیل ڈوو (کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ، سویڈن) کے مطابق ہر ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ دماغی عمر اور اصل عمر میں فرق چھ ماہ تک بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا قصہ بننے کے قریب
تحقیق میں مزید کہا گیا کہ ناقص نیند دماغ کے ’ویسٹ کلیئرنس سسٹم‘ کو بھی متاثر کرتی ہے، جو نیند کے دوران فعال ہوتا ہے۔
اس نظام میں خرابی دماغ میں زہریلے مادوں جیسے امی لائیڈ بیٹا اور ٹا پروٹینز کے جمع ہونے کا باعث بن سکتی ہے، جو الزائمر بیماری سے منسلک ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناقص نیند دل کی صحت پر بھی برا اثر ڈالتی ہے جس سے دماغی صحت مزید کمزور ہو سکتی ہے۔
تاہم سائنسدانوں نے یہ وضاحت کی کہ یہ تحقیق صرف تعلق ظاہر کرتی ہے، براہِ راست سبب اور نتیجہ ثابت نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں:’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
ڈاکٹر ڈوو کے مطابق ہمارے نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ نیند کا بہتر معیار اختیار کر کے دماغی بڑھاپے اور ممکنہ طور پر یادداشت کی کمی سے بچا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
eBioMedicine بڑھاپا دماغ ڈاکٹر ڈوو نیند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
الٹرا وائلٹ شعاعیں سوزش کو بڑھا کر جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں: تحقیق
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں جلد کے خلیوں میں سوزشی پیدا کرتی ہیں جو جلد کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔
نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک یو وی شعاعوں کے سامنے رہنے سے جلد کے خلیوں میں موجود YTHDF2 نامی اہم پروٹین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، جو عام حالات میں سوزش اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق YTHDF2 ایک بنیادی پروٹین ہے جو خلیوں میں مدافعتی نظام اور RNA میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور یہی پروٹین سوزش کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضرورت سے زیادہ یو وی شعاعیں اس پروٹین کی مقدار کو نمایاں طور پر کم کردیتی ہیں، جس کے باعث جلد میں سوزش بڑھ جاتی ہے اور کینسر کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 54 لاکھ امریکی جلد کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جس میں سے 90 فیصد کیسز یو وی نقصان سے جڑے ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ YTHDF2 پروٹین ایک U6 نامی نان کوڈنگ RNA کے ساتھ بندھ کر اسے TLR3 ریسپٹر کو متحرک کرنے سے روکتا ہے، یہی ریسپٹر جسم میں سوزشی ردِعمل کو فوری طور پر فعال کرتا ہے تاہم یو وی شعاعوں کے اثر میں YTHDF2 کی کمی کے باعث U6 کا TLR3 سے غیر معمولی طور پر تعلق بڑھ جاتا ہے، جس سے نقصان دہ سوزش پیدا ہوتی ہے۔