مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر کے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبریو کنگریگیشن سیناگوگ میں اُس وقت افسران کو بلایا گیا جب ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک کار کو شہریوں کو روندتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک شخص پر چاقو سے بھی وار کیا گیا‘، گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے بتایا کہ ’ملزم کو پولیس کی جانب سے گولی مار دی گئی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’جمعرات کی صبح 9 بج کر 31 منٹ پر بی ایس ٹی پر ایک شہری کی کال موصول ہوئی جس نے حملے کے یہ مناظر دیکھے، حملے کے بارے میں اب تک یہ بتایا گیا ہے کہ 4 شہری گاڑی کے ٹکرا جانے اور چاقو کے وار سے زخمی ہوئے، جب طبی عملہ موقع پر پہنچا تو انہیں 4 افراد زخمی حالت میں ملے، یہ زخم گاڑی کے ٹکرانے اور چاقو کے وار دونوں کے نتیجے میں آئے۔                                           .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حملہ آور پولیس کی چاقو کے

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 53 اے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

سول لائن پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ فرید اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر اقدام خودکشی کا معلوم ہوا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی میں فائرنگ سے 55 سالہ تاج محمد زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران سر پر کلہاڑی کے وار سے 46 سالہ وزیر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں اختر نے اپنے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور :بے قابو ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا ، 7 جاں بحق، 6 زخمی
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا جہاد الشامی کون تھا ؟
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
  • برطانیہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 2افراد ہلاک،ملزم بھی ماراگیا
  • برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی
  • مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آوربھی مارا گیا
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی