گجرات میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریا میں جا گریں ، 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات گھمبیرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو بچایا ، کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کوحادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی اس حوالے سے حکام کو مرمت کیلئے درخواستیں بھی دی گئی تھیں لیکن حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گیس دھماکا ایران کے شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے باعث اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔