پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا لیو الاﺅنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین(ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا.
(جاری ہے)
بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الاﺅنس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزرا کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی. بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی، ڈپٹی سپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی متن کے مطابق بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی، یہ ترامیم وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں، موجودہ لیو الانس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے. دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں اعلی درجے کی لگژری ایس یو ویز SUVs کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے یہ اقدام حالیہ جاری کردہ نئے ایس آر اوز کے تحت سامنے آئی . اس پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے خاص طور پر اے سی ڈی کو 7 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے مجموعی درآمدی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے مارکیٹ میں اس پالیسی تبدیلی کے اثرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر درآمد شدہ لگژری ای یو ویز جیسے کہ ٹویوٹا لینڈ کروزر LC300، LC200، پراڈو LC150، اور لیکسس LX570/LX600 کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے درآمد شدہ لگژری SUVs کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے . حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ملکی آٹو مارکیٹ کو بہتر بنانے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے کیے گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات درآمدات کی حوصلہ افزائی اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں جبکہ آٹو مارکیٹ میں نئی جان ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب اسمبلی ہزار تنخواہ تنخواہ کے کے مطابق چھٹی پر وزرا کی گئی ہے کے تحت
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3865 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 407,778 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 349,603 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے کی کمی سے 407,778 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4,839 روپے پر برقرار رہی۔