کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔ بچوں کے والد عدنان شیخ نے گفتگو میں بتایا کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی اہلیہ کی صحت بھی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی:نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو  آپریشن کے دوران جھونپڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی۔ آگ لگنے کے باعث 20 جھونپڑیاں جل گئیں۔ دوفائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا، ابتدائی طور پر  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
  • کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق
  • وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت
  • ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ملاقات پر منافقانہ خوشی کا اظہار
  • کراچی:نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق