اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں اور مصنوعی قیادت مسلط کرنے کارویہ ترک کرے، کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو دینے، گیس، بجلی پیداوار دینے کے باوجود سندھ کے عوام بجلی کی بدترین لودشیڈنگ کا شکار، چولہے ٹھنڈے اور غربت و افلاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں، اب پانی پر ڈاکہ اور زمینوں پر قبضے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پانی جو سندھ کی لائف لائن ہے، وفاق سے مایوسی اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سی ہی سندھ کے عوام سڑکوں پر ہیں، سندھ کے عوام پانی پر ڈاکہ اور زمینوں کی بندر بانٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں اور مصنوعی قیادت مسلط کرنے کا رویہ ترک کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں حقوق سندھ و حقوق لاڑکانہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے، عدل و انصاف اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ کاشف سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی نے سندھ اور لاڑکانہ پر برائے فروخت کا بورڈ لگا دیا ہے اور شہر کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، دریائے سندھ کا پانی، گرین پاکستان منصوبے کے نام پر بیچ دیا گیا ہے اور اس منصوبے کی مخالفت کرنے والے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، کارونجھر سے لے کر جزیروں تک ہر چیز کو اقتدار کی ہوس کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی سہولت کاری و دوہرے کردار کو تاریخ اور سندھ کے عوام ہرگز معاف نہیں کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام
پڑھیں:
امریکا کو مذاکرات کیلئے کوئی درخواست نہیں کی، ایران نے ٹرمپ کی تردید کردی
ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی حکام سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہماری طرف سے امریکا کو کوئی ملاقات یا بات چیت کی درخواست نہیں کی گئی۔"
یہ ردعمل اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا سے بات چیت کا خواہشمند ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ "ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور وہ ملنے کے لیے تیار ہیں۔"
تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "ہم کیسے ایسے ملک پر بھروسہ کر سکتے ہیں جس نے حال ہی میں ہمارے خلاف فوجی کارروائیاں کی ہیں؟"
ایرانی حکام کے مطابق امریکی دعوے بے بنیاد ہیں اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے امریکا کی نیت پر شدید شکوک پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے جوہری اور عسکری مقامات پر حملے کیے تھے جس میں 1,060 افراد شہید ہوئے، جبکہ ایران کے جوابی ڈرون و میزائل حملوں میں 28 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔