ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے جو ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے بروقت تعمیر ہوئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نذر محمد لغاری گوٹھ کادورہ کیا جس دوران متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر آصفہ بھٹوکا کہنا تھا کہ کہ یہ منصوبہ خواتین کو مالکانہ حقوق دینے والا پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سندھ حکومت دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے، ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے گھروں کی بروقت تعمیر ممکن ہوئی۔
مودی کے اندازے غلط،پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔