حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے،پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے عہدیداران جو فیصلہ کرتے ہیں پھر اسی پر عمل ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حکومت سے بات کرنیوالی بات ہو ہی نہیں پاتی لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو خوش کرنے کیلئے ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، تاجر نمائندوں، وزیراعلی سندھ سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی ہے وزیراعلی سندھ، تاجر نمائندوں کی تجاویز اچھی تھیں، انہیں زیر غور لایا جارہا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور تجاویز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے، حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام ریلیف محسوس کریں۔ حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام خوش ہوجائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ پی ٹی ا ئی کرنے کی کوشش کر
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :