شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے معروف خطیب اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری کاظم علی نے حاصل کی جبکہ محمد علی نقوی نے رسول و آل رسول کی شان میں منقبت پیش کی۔ مجلس عزا میں علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی کی بطور صدر مملکت مخلصانہ خدمات نے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو معاشرے میں مثبت اثر گزاری کے لئے تیار کریں، کیونکہ امام خمینی، شہید حسینی، شہید مطہری اور شہید رئیسی جیسی شخصیات حوزہ علمیہ میں ہی تیار ہوئی ہیں، جنہوں نے اپنے کردار و عمل سے ایسے اثرات چھوڑے ہیں، جنہیں تاریخ بھلا نہیں سکتی۔ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے۔ انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ابراہیم رئیسی نے اپنے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت