تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک درندہ ہے، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟" اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور عالمی خطیب علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد ثالثی کی کوششوں کو "درندگی، نسل پرستی، اور استعمار کا دھوکہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ ایک درندہ ہے، وہی نسل پرستی کا علمبردار درندہ، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟۔ انہوں  نے تاریخی شواہد کی بنیاد پر بتایا کہ ٹرمپ کا کردار فلسطین سے لے کر شام، یمن، عراق اور افغانستان تک، ظلم، خونریزی اور انسانیت سوز سازشوں سے بھرا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ٹرمپ کا ماضی ایک آئینہ ہے، جس میں صرف مسلم لہو کی سرخی نظر آتی ہے، اس نے مسلمانوں پر امریکی دروازے بند کیے، سفید فام نسل پرستوں کو قوم پرست ہیرو قرار دیا اور صہیونی ایجنڈے کو عالمی سیاست کا اصول بنایا۔ وہ صرف ایک متعصب فرد نہیں، بلکہ استعمار کا نمائندہ، صہیونیت کا محافظ، اور ظلم کا بین الاقوامی ترجمان ہے۔ انہوں نے کشمیر کے تناظر میں ٹرمپ کی موجودہ پیش رفت کو بھی ایک گہری سازش قرار دیا، اور کہا کہ اب وہی مکروہ ہاتھ کشمیر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہ بھارتی ریاستی ظلم کو انسدادِ دہشتگردی کا نام دے کر کشمیریوں کے حقِ آزادی کو غصب کرنا چاہتا ہے۔ یہ وہی بیانیہ ہے جو فلسطینی مزاحمت کو دہشتگردی کہا کرتا تھا۔ یہ ثالثی نہیں، بلکہ عالمی استعمار کی تسلسل پذیر یلغار ہے۔

انہوں نے واضح انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا فلسطین کے زخم آج بھی چیخ رہے ہیں، غزہ کی مائیں نوحہ کناں ہیں، شہداء کی قبریں ٹرمپ جیسے ثالثوں کو تاریخ کا مجرم قرار دیتی ہیں۔ اگر کشمیر کو فلسطین بننے سے بچانا ہے تو امریکی ثالثی کے دام فریب کو رد کرو!، یہ نئی غلامی ہے! جو فلسطین کو بیچ سکتا ہے، وہ کشمیر کو بھی نیلامی کے اسٹیج پر لا کھڑا کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بن سکتا ہے ثالثی کے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل