مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید آیت اللہ رئیسی اور اُن کی رفقاء کی پہلی برسی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری کاظم علی نے حاصل کی جبکہ محمد علی نقوی نے رسول و آل رسول کی شان میں منقبت پیش کی۔ مجلس عزا میں علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی کی بطور صدر مملکت مخلصانہ خدمات نے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو معاشرے میں مثبت اثر گزاری کے لئے تیار کریں کیونکہ امام خمینی، شہید حسینی، شہید مطہری اور شہید رئیسی جیسی شخصیات حوزہ علمیہ میں ہی تیار ہوئی ہیں جنہوں نے اپنے کردار و عمل سے ایسے اثرات چھوڑے ہیں جنہیں تاریخ بھلا نہیں سکتی۔ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے۔ انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ابراہیم رئیسی نے اپنے
پڑھیں:
پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری
—فائل فوٹو پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے چار ہزار پانچ سو 58 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔
حج انتظامات کے سلسلے میں منیٰ اور عرفات میں خیموں اور دیگر سہولیات کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔
عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے نزدیک مرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمینِ حج کو عزیزیہ، بطحا قریش اور نسیم کے علاقوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا دورہ سعودی عرب جلد متوقع ہے۔