کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔
فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔
A post common by LPC (@landpalestine)
برطانوی تحقیقی ادارے فورینزک آرکیٹیکچر کی رپورٹ کے مطابق حملہ براہِ راست ان کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
انجلینا جولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا بھر کے کئی فنکار اور صحافی بغیر تحفظ کے سچ بیان کر رہے ہیں اور کچھ نے اس کی قیمت اپنی جانوں سے چکائی ہے۔ انہوں نے سودان اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے دیگر متاثرہ صحافیوں کا بھی ذکر کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انجلینا جولی
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت کی انتہا ، فضائی بمباری سے 80 شہید ، بھوک سے 29 بچے جاں بحق
غزہ (اوصاف نیوز) وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے 14 ہزار نومولود بچوں کی جان کو خطرے کے بیان کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔
وادی نیلم میں تاحال جنگ کا خوف طاری ، نہ پھٹنے والے گولوں کی تلاش جاری