امام علی ع اور حضرت زہرا کی سیرت میں گھرانہ کی تربیت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
امام علی ع اور حضرت زہرا کی سیرت میں گھرانہ کی تربیت
مہمان : حجہ الاسلام و المسلمین علی عظیم شیرازی
میزبان : محمد سبطین علوی
تاریخ: 23 مئی 2025
موضوعات گفتگو:
امام علیؑ و بی بی فاطمہؑ کی ازدواجی زندگی کے اصول
موجودہ دور میں ازدواجی مشکلات
سیرت کی روشنی میں موجودہ دور میں ازدواجی مشکلات کا حل
خلاصہ گفتگو
حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہ زہراؑ کی ازدواجی زندگی محبت، قربانی، سادگی اور باہمی احترام کا مثالی نمونہ تھی۔ ان کے درمیان اعتماد، مشورہ اور دینی ہم آہنگی نے ان کے رشتے کو مضبوط بنایا۔ آج کے دور میں جہاں ازدواجی زندگی خود غرضی، عدم برداشت اور دنیاوی توقعات کا شکار ہے، وہاں اس پاکیزہ جوڑے کی سیرت ایک عملی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اگر میاں بیوی ایثار، صبر اور محبت کو اپنائیں، گھر کے کام اور ذمہ داریاں بانٹیں، اور دین کو اپنی زندگی کا مرکز بنائیں، تو بہت سے جھگڑے خود بخود ختم ہو سکتے ہیں۔ امام علیؑ کا فرمان "فاطمہؑ نے کبھی مجھے ناراض نہیں کیا" اور بی بی کا قول "میں نے کبھی علیؑ کو ناراض نہیں کیا" آج کے جوڑوں کے لیے سبق ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کی بنیاد نفس پر نہیں، بلکہ اللہ کی رضا پر ہونی چاہیے
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ازدواجی زندگی امام علی
پڑھیں:
واقعہ کربلا دین کی سر بلندی کیلیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دینے کا درس دیتا ہے، خالد مقبول صدیقی
یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے اور ملت اسلامیہ پر محرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا دین کی سر بلندی کیلیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دینے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور انکی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر محبت اہلبیتؑ کا ثبوت دیں۔