7 ہزار سڑک کی تعمیرمئیر اور ان کے محکمے کی قانوناً ذمہ داری ہے‘ محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن سات ہزار روڈ اور برساتی نالے خستہ حالی کا شکار۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-G میں واقع سات ہزار روڈ اور اس سے متصل برساتی نالے کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچے اور شہریوں سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرXEN بی اینڈ آر اشتیاق حْسین،افسران فیصل صغیر،ساجد صدیقی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے سات ہزار روڈ اور برساتی نالے پر پْلیا کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار روڈ کی حالت اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ گہرے گھڑے، ٹوٹ پھوٹ اور بارش کے پانی کے باعث یہ سڑک ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ہم نے اس حوالے سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب کو درجنوں بار تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ اس سڑک کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہو چکی ہے۔لیکن تاحال اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور سات ہزار روڈ پر سفر کرنا محال ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری قانوناً مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان کے محکمے پر عائد ہوتی ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہ ان جگہوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سات ہزار روڈ کی از سر نو تعمیر، برساتی نالوں کی دیواروں کی مرمت اور پولیا کی بحالی کا کام شروع کرایا جائے تاکہ ممکنہ بارشوں میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اورعوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سات ہزار روڈ محمد یوسف کی تعمیر
پڑھیں:
امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-18
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اورامریکا جوہری توانائی کا سنہری دور‘ تعمیر کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کی ترقی تیز کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے والے ہیں۔ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امید ہے کہ یہ اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورے کے دوران طے پائے گا۔ اس معاہدے سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے لیے اربوں پاؤنڈز کی نجی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس ایٹمی ڈیل کا مقصد ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے ۔