اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، کئی معروف فنکاروں نے اپنی آواز میں نوحے پڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔

ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔

امام حسینؓ کی قربانی کے ذریعے تقویٰ، ایثار اور حق کے ساتھ ڈٹ جانے جیسے اسباق دیے جاتے ہیں، جن کی آج کے دور میں ہر مسلمان کو اشد ضرورت ہے۔

کربلا کے دردناک واقعے اور اہلِ بیتؑ پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحے پڑھے جاتے ہیں، دیگر مسلمانوں کی طرح پاکستانی فنکار بھی عاشورہ کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

فنکاروں کی بڑی تعداد مجالس میں شرکت کرتی ہے، سبیلیں لگاتی ہے اور جنہیں اچھی آواز عطا ہوئی ہے وہ نوحہ خوانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

رواں سال بھی معروف فنکاروں نے محرم الحرام کے موقع پر عقیدت سے نوحے پڑھے۔

اداکار عمران عباس نے یوٹیوب چینل پر اپنی خوبصورت آواز میں نوحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی۔

گلوکار عاصم اظہر نے ٹک ٹاک پر نوحہ خوانی کی ویڈیو پوسٹ کی۔

@asimazhar

8 Muharram 1447 ????????????

♬ original sound – Asim Azhar


ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بھی محرم کے موقع پر اپنا کلام شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)


اداکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے بھی سوشل میڈیا پر عقیدت سے بھرپور کلام پوسٹ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ???????????????????????? ???????????????????? ???????????????????????? (@mohsinabbashaider)


گلوکار اسرار شاہ نے یوٹیوب پر اپنی پُراثر آواز میں کلام شیئر کیا۔

مزیدپڑھیں:شاہد آفریدی اور نواسے عالیار کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نوحہ خوانی شیئر کی

پڑھیں:

واقعہ کربلا ظلم کیخلاف جرأت کی ترغیب دیتا ہے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ’’شاہ است حسین ؓ، بادشاہ است حسینؓ‘‘، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کاجز ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے، اصول اور ایمان باقی ہیں۔ شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ حسنؓ اور حسینؓ حضرت محمدؐ کے دو پھول ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کا بنیادی ہدف ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے شعور کو بیدار کرنا تھا۔ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے۔ شہداء کربلا کی یاد تا ابد مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہے گی۔ مٹانے والے خود مٹ گئے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی صدائے انقلاب ہر دور میں بلند ہوتی رہی ہے اور رہے گی۔ نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ آج یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی درخشاں تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ بھی کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ واقعہ کربلا ہر فرد ہر قوم کو باطل سے حق اور فتنہ سے اتحاد کی دعوت دیتا ہے۔ واقعہ کربلا حق گوئی او رظلم کے خلاف آواز کی جرات کی ترغیب دیتا ہے۔ محرم الحرام ہمیں انفرادی اصلاح، اجتماعی فلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز  نے محرم کے موقع پر امن وامان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پنجاب کی تاریخ کے محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کئے گئے۔ عزاداروں کے جلوسوں، مجالس کی بھرپور سکیورٹی کی گئی، پنجاب میں ایک لاکھ 8ہزار سے زائد پولیس اہلکار محرم میں سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں کابے مثال اشتراک کار عمل جاری رہا۔ امن کمیٹیوں کے ارکان جلوسوں اور مجالس کے قریب موجود  رہے اور انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ محرم الحرام میں پہلی مرتبہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔ صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں جامع مانیٹرنگ کے لئے 7/24 کنٹرول روم قائم کئے گئے۔ عزاداروں کو خوراک اور پانی فراہم کیا گیا۔ فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود رہا ہے۔ عزاداروں کے لئے شربت اور لیموں پانی کی سبیلیں بھی قائم کی گئیں۔ عاشورہ کے جلو س کے شرکاء کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سکیورٹی کے لئے سیف سٹی کیمروں سے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ داخلی اور خارجی مقامات پر خصوصی سکیورٹی گیٹس لگائے گئے۔ ڈرونز سے بھی نگرانی کی گئی۔ جلوس اور مجالس کیلئے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا خصوصی اہتمام کیاگیا- گرمی اور حبس کے پیش نظر مجالس اور جلوس کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا -جلوسوں کے راستے سے ہر طرح کی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ ادھر مریم نواز نے مظفرگڑھ کے قریب ٹریلر اور بس کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کی ہدایت پر حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب میں آنے والے زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے غسل مبارک کی تقریب میں سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی۔ رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔ مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ حضرت داتا گنج بخشؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر مادر وطن کا دفاع کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ روشن کرتی رہیں گی۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے یہ ثابت کیا کہ وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ہے۔ قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیاں ہی اس وطن کی اصل طاقت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک مظلوموں کی آواز ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • گرین سبیل: شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک غیر روایتی انداز
  • ملک بھر میں یوم عاشورآج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • واقعہ کربلا ظلم کیخلاف جرأت کی ترغیب دیتا ہے: مریم نواز
  • میدانِ کربلا کے عظیم شہسوارسیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ
  • موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید
  • کربلا میں خواتین کا بے نظیر کردار
  • صبا فیصل نے ڈراموں اور فنکاروں پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کیخلاف آواز بلند کردی
  • امام حسینؑ مولانا مودودیؒ کی نظر میں