Jasarat News:
2025-11-03@16:41:18 GMT

پی ایم ای ایکس میں 36.268 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

پی ایم ای ایکس میں 36.268 بلین روپے کے سودے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 36.268 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 44,265 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.832 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 9.

496 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 3.364 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 2.386 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.514 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.713 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 693.373 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 675.157 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 158.818 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 216.130 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 45.093 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 32.772 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 63.396 ملین روپے رہی اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 6.469 ملین روپے۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 68.958 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف

ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کرنے کے بعد نیا ’ڈس لائک‘فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے فیڈ اور مواد کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اُن پوسٹس کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جنہیں وہ اپنی فیڈ میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کا الگورتھم صارفین کی ترجیحات کو سمجھنے اور متعلقہ مواد کو سامنے لانے میں مدد حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟

بلو اسکائی نے واضح کیا کہ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔

’ڈس لائک‘ کے ساتھ ساتھ بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے ’سوشل نیبرہڈز‘، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کررہا ہے۔ ’سوشل نیبرہڈز‘ کے تحت اُن صارفین کی پوسٹس کو ترجیح دی جائے گی جو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تعامل رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟

مزید برآں پلیٹ فارم اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی اور اُنہیں نیچے دکھانے کے لیے اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلیو اسکائی ڈس لائیک فیچر سوشل میڈیا

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • حیدرآباد: ایک مزدور کسان کھیتوں میں کیڑے مار دوا کاچھڑکائو کرتے ہوئے
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • کوئٹہ ،کچرے کے ڈھیر میں بیٹھے ہوئے افراد کھلے عام نشہ کرنے میں مصروف ہیں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا