محمد حسن صدر پی ایس 126 مقرر ‘ پی پی قیادت نے توثیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی بھر میں حلقہ جاتی سطح پر نئی تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس126 ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے لیے محمد حسن خان کو صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ اہم فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت اور چیئرمین بلاول زرداری کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی کی تنظیم نو اور ازسر نو فعال کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کراچی میں نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔محمد حسن خان کیمبرج سے تعلیم یافتہ، معروف ماہر ریاضی اور تعلیم کے شعبے کی ممتاز شخصیت ہیں۔ وہ ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز اور اکیڈمس انٹرنیشنل اسکولز کے سربراہ ہیں۔ تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ان کی خدمات وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔ وہ عوامی خدمت، سیاسی وابستگی اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے جذبے کے ساتھ ایک متحرک وژن رکھتے ہیں ، ان کا یہ تقرر پی ایس126 میں نوجوان قیادت کو آگے لانے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نظریات سے تجدید عہد کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں محمد حسن خان نے چیئرمین بلاول زرداری، پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اعتماد کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی ایس126 کے عوام کی خدمت دیانت، توانائی اور بھرپور جذبے کے ساتھ کرینگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے اورنگی ٹاؤن میں الفلاح قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا ریسکیو کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد طارق کے نام سے کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد طارق شہر کے مختلف علاقوں میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔