اسلام آباد:

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔

جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا، وہ پاک فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز سے خاص طور پر متاثر ہوئے اور اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا۔

انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 پاک فضائیہ کی قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی دور اندیشی کو سراہتے ہوئے معزز مہمان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے ایئر چیف کی پُرعزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی جانب سے دیے گئے فیصلہ کن جواب کی تعریف کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کی فضائیہ کے

پڑھیں:

 بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں  

(احمد منصور )آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  بھارتی فوجی قیادت انتخابی دباؤ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے، معرکہ حق کے 5ماہ بعد پرانی گمراہ کن کہانیاں دوبارہ دہرائی جا رہی ہیں۔

  بھارت کی انتخابی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیتے ہو ئے  آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کے سیاسی دباؤ میں بیانات خطرناک عمل ہے۔

 بھارتی فوجی مشین جھوٹ کے بوجھ تلے دنیا بھر میں مذاق بن چکی ہے، غیر ضروری شوبازی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

  انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی ہے۔

 بھارتی قیادت تاریخ کو جھوٹ سے مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

 عالمی برادری بھارت کو دہشت گردی اور عدم استحکام کا چہرہ مان چکی ہے۔

 پاکستانی عوام اور افواج مادر وطن کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

 ہر جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا

ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ

متعلقہ مضامین

  •  بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں  
  • افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
  • پاکستان کا ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب
  • مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات
  • خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
  • ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • امن سربراہ اجلاس؛ وزیرِاعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا: وزیراعظم