برسات میں حادثات کا خطرہ: کراچی میں انتہائی مخدوش 9 عمارتیں خالی کرالی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: مون سون برسات سے مخدوش عمارتوں سے مزید حادثات کا خدشہ ہے، مخدوش و خطرناک عمارتیں خالی کرانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔
حکام کے مطابق شہر میں اب تک 9 انتہائی مخدوش عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔ جن 3 رہائشی عمارتیں بغدادی، 2 کھارادر 1 آگرہ تاج اور 1 کھڈا مارکیٹ اور 2 دریا آباد میں خالی کرائی گئیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ نیا آباد لیاری کے علاقے میں 5 مزید مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا مخدوش عمارتوں کا جنگل ہے، صرف لیاری میں 107 عمارتیں رہائش کے قابل نہیں، شہر میں اب بھی 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔